نئی دہلی،2مارچ(ایجنسی)سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں بار اوار ہوٹلوں میں رقص کرنے پر لگائی گئی شرطوں کو چیلنج دینے والی ایک عرضی پر ریاستی حکومت کو آج نوٹس جاری کیا۔
بار ڈانسروں کی تنظیم نے بار
اور ہوٹلوں میں خواتین کے رقص پر شرطیں لگانے والے 2016کے ریاستی سرکاری کے ایک قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی بنچ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چا ہفتے کے اندر جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔